تحریک استحکام پاکستان کا مقصد ملک میں امن و استحکام لانا ہے: حاجی واصل
ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)شمشا ہ میں استحکام پاکستان تحریک کابائیزئی میں جرگہ،بابازئی کے سینکڑوں مشران کااستحکام پاکستان تحریک میں شمولیت کا اعلان۔ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا اور آئین و قانون کے تحت مسائل اور تنازعات کی حل تلاش کرنا ہے۔ پختونخوا کے تمام اضلاع میں اس طرح کے تقریبات منعقد کریں گے۔تحریک استحکام پاکستان کا مقصد ملک میں آمن اور استحکام لانا ہے۔بانی استحکام پاکستان تحریک حاجی واصل خان، تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند کے سرحدی دیہات بائزئی سب ڈویژن شمشاہ شامیر کور میں ملک شہسوار کے حجرہ میں استحکام پاکستان تحریک کا ایک پروقار منعقد ہوا۔جس میں تحریک کے بانی حاجی واصل خان کے علاوہ پشاور، بونیر، خیبر اور مہمند کے سینکڑوں مشران نے شرکت کی۔تقریب میں تحریک کے بانی حاجی واصل خان نے کہا کہ استحکام پاکستان تحریک کا مقصد ملک میں پائیدار امن ہے۔ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا تحریک کے مقاصد میں شامل ہیں۔اس کے ساتھ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا اور آئین و قانون کے تحت مسائل اور تنازعات کی حل تلاش کرنا ہے۔حاجی واصل خان نے کہا کہ اس تحریک میں دیر، بونیر، خیبر اور مہمند اور پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہزاروں لوگ شامل ہیں۔جبکہ ہمارا کسی سیاسی پارٹی یا کسی اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مہمند عوام نے گزشتہ ادوار میں بیش بہا قر بانیاں دی ہے۔تحریک میں سینکڑوں مشران کی شمولیت سے استحکام پاکستان تحریک بہت زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔جس سے عوام کو درپیش علاقائی مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے اپیل کی کہ وہ متنازعہ اہلکاروں کو تبدیل کر کے میرٹ پر ڈی ایس پیز تعینات کیا کریں اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔کیونکہ اس علاقے میں کوئی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے پہلے ملک شہسوار خان، ملک علی خان، ملک حبیب الرحمن، ملک نور اللہ، ملک صفدر، ملک خان،ملک سبز علی خان ملک شیر محمد ودیگر مشران نے تحریک کے بانی حاجی واصل خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم استحکام پاکستان تحریک میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں۔اور مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں۔مشران نے مقامی ڈی ایس پی کو متنازعہ قراردیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور ان کو فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔بعد میں مقامی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران استحکام پاکستان تحریک کے بانی حاجی واصل خان نے کہا۔کہ ہم ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک کے پیغام کو پہنچا ئیں گے۔اور تمام قبائلی اضلاع میں اس طرح کے تقریب منعقد کرکے لوگوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہمند قوم نے بھی بہت زیادہ عزت دیا اور ہر محاذ پر مہمند قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے آواز اٹھائینگے۔ تقریب میں علاقے کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا گیا۔تقریب میں سرحدی دیہات کے مختلف قبیلوں کے سینکڑوں کی تعداد میں مشران نے شرکت کی۔اور استحکام پاکستان تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور اخر میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔