کوہاٹ‘ حلال فوڈ اتھارٹی کی دودھ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی

کوہاٹ‘ حلال فوڈ اتھارٹی کی دودھ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ: خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی دودھ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کوہاٹ: ڈپٹی ڈا?یریکٹر آپرشنز  محمد آصف چمکنی کی ہدایت کے مد نظر  فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ نے آج رات انڈس ہائی وے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے  پنجاب سے دودھ سپلائی کرنے والے ملک ٹینکرز کے دودھ کے سامپلز کی ٹیسٹنگ کی۔ دودھ کی ٹیسٹنگ جدید مشین کے زریعے کی گئی۔ ملک ٹیسٹ ریزلٹس کے مطابق دو ملک ٹینکرز کے دودھ میں بھاری مقدار میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ جسکی بنا پر فوڈ اتھارٹی حکام نے دودھ مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ ملک ٹیسٹنگ میں لائیوسٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف جنید نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مکمل  تعاون کیا کوہاٹ:فوڈ سیفٹی اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی ایک اور کاروائی میں ہائی وے پر ایک گاڑی کو بغیر چیلر اور غیر معیاری چکن پارٹس سپلائی کرنے کے مد میں گاڑی کو تحویل میں لے کر مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا کوہاٹ: سیٹزن پورٹل اور کے پی فوڈسیفٹی کمپلینٹ سیل پر موصول ہونے والی ایک شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے کوہاٹ میں شکایت کنندہ کے بتائی ہوئی بیکری کی چیکنگ کی گئی۔ ناقص صفائی اور ایکسپایئرڈ اشیاء خوردونوش برآمد ہو جانے پر بیکری کو موقع پر سیل کر دیا گیا علاوہ ازیں ٹیم کوہاٹ نے مصطفیٰ بازار میں بھی اشیاء خوردونوش سے وابستہ دکانوں کی چیکنگ کی ناقص صفائی کی بنا پر کئی دکانداروں کو امپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد آصف چمکنی نے ٹیم کوہاٹ کی محنت اور لگن سے کام کرنے کو سراہا اور عوام کو صاف اور معیاری خوراک مہیا کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کاروائیاں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -