ویکسین نہ لگوانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا‘ آصف علی

ویکسین نہ لگوانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا‘ آصف علی

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) ویکسینیشن مہم کی نگرانی جاری ویکسین نہ کروانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن Mir Reza Ozgen کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی کا بی ایچ یو بدرشی کا اچانک دورہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سہولیات کا جائزہ لیا اور کانٹرز پر شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اوران سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے سنٹرز میں بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور کی سہولت بھی جائزہ لیااس موقع پرانچارج سنٹر نے سنٹر پر ویکسینیشن کے عمل اور کورونا ایس اوپیز کے تحت انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر اور صوبائی حکومت  کے احکامات کی روشنی میں  ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا کورونا ویکسینشین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کورونا ویکسینیشن  کے بغیر  سرکاری سروسز کے بعد کمرشل بینکوں میں بھی ہر قسم کے سروسز کی فراہمی پر پابندی عائد کردی، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی قسم کے سروسز فراہم نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ  فیصلے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔میر رضا اوزگن ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خلاف ورزی پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 33 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں بینک  سیل اور بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ  ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں نجی اور سرکاری  بینکوں کے منیجروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اس ضمن میں تمام ضلعی پولیس سربراہ، انتظامی افسران، کو روزانہ کی بنیاد پر عملدرامد یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کردیئے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -