پشاور‘ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار جاں بحق

پشاور‘ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار جاں بحق

  

پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کے علا قے پہاڑی پو رہ رنگ روڈ پر ڈمپر گاڑی نے دو جو اں سالہ مو ٹر سا ئیکل سوار وں کو کچل کر ڈالا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز مد عی اسرا ر ولد عبدا لرحما ن سکنہ ضلع مہمند حال شیرو جنگی چارسدہ روڈ نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پہاڑی پو رہ پولیس کو بتایا کہ مجا ہد خان ولد شاہ سید خان عمر 18سال اور اسکا دوست عبدا لقد یرولد شمس عمر 21سال مو ٹر سا ئیکل پر رنگ روڈ جا رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار رکشہ ڈرا ئیور اسم و سکنہ نامعلوم نے اسکو ٹکر ما ر دی جسکے نتیجے میں دو نو ں دوست گر گئے اور اسی دوران ڈمپر گاڑی ڈرائیور اسم و سکنہ نامعلوم نے اسکو کچل کر ڈالا جسکے نتیجے میں دونو ں دو ست جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے دونو ں نعشو ں کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -