مردان سرکل کی ٹاسک فورسز کی کارروائی‘ لاکھوں کی ریکوری 

مردان سرکل کی ٹاسک فورسز کی کارروائی‘ لاکھوں کی ریکوری 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)مردان سرکل کی ٹاسک فورسز کی کاروائی میں نادہندہ گان سے لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی، 75 کنڈے ہٹاکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران  مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے ایکسین مردان کی زیرنگرانی جس میں ایس ڈی او پسکوطورو،اے اے سی مردان، نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان سے بقایاجات کی ریکوری  کے سلسلے میں  آپریشن کے دوران  گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر سے منسلک علاقوں مایار،سدی خیل،قمبر،گلبہار، میں کاروائی کے دوران کنڈے ڈالنے پر تین افراد کو پکڑکر ان کے خلاف ایف آئی اردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے،75 کنڈے ہٹائے گئے،5 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا،کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی تین سپین تاریں ہٹادیں گئیں،   بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے مزید 12 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، 21 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 19 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.95ملین روپے کی ریکوری کی،تاجہ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 21کنڈے ہٹائے گئے،کنڈے ڈالنے والے افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -