جندول‘ ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں خود ساختہ اضافہ‘ مسافر رل گئے

  جندول‘ ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں خود ساختہ اضافہ‘ مسافر رل گئے

  

جندول(نمائندہ پاکستان) سب ڈویژن جندول بھر میں ڈرائیورز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا۔ روزانہ کے حساب سے سفر کرنے والے طلبہ و طالبات سرکاری ملازمین اور عام لوگ شدید متاثر۔ ہر گاڑی میں زیادہ کرایہ لینے پر تنازعہ معمول بن گیا۔ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامہ میں ثمرباغ تا تیمرگرہ کرایہ ستر روپے مقرر ہے جبکہ ڈرائیور حضرات ایک سو چالیس روپے کرایہ وصول کرتے ہیں گاڑیوں میں روزانہ سفر کرنے والے سرکاری ملازمین اور طلبہ و طالبات کے مطابق ڈرائیور کسی شخص کیساتھ رعایت نہیں کرتے اور زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں سائلین کے مطابق اس حوالہ سے بار بار پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کو شکایت کرائی گئی مگر کوئی نوٹس لینے کیلئے تیار نہیں۔مقامی لوگوں اور تاجر برادری کے مطابق ڈرائیوران نے لوڈ گاڑیوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جس کا اثر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر پڑرہا ہے۔متاثرہ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان کی حالت پر رحم کریں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کا قبلہ درست کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -