صوابی‘ ایم اے اور ایم کام کے امتحانات 21 ستمبر سے شروع ہوں گے

صوابی‘ ایم اے اور ایم کام کے امتحانات 21 ستمبر سے شروع ہوں گے

  

صوابی(بیورورپورٹ) کنٹرول امتحانات یونیورسٹی آف صوابی کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم اے، ایم کام کے امتحانات 2021، اکیس ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں۔طلبہ کو رول نمبر سلپ ان کے گھروں کے ایڈریس پر ارسال کئے جا چکے ہیں اگر کسی کو رول نمبر سلپس پندرہ ستمبر تک نہ مل سکے تو وہ کنٹرول امتحانات جامعہ صوابی سے ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔جب کہ جامعہ صوابی نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے ضمنی امتحان 2020کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے کامیابی کا تناسب 63فیصد رہا۔ طلبہ چودہ ستمبر سے کنٹرولر امتحانات سے اپنی ڈی ایم سی حاصل کر سکتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر0938330533پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -