پشاور‘ سربند پولیس کی کارروائی‘ مورچہ زن فریقین کے 2 ارکان گرفتار

پشاور‘ سربند پولیس کی کارروائی‘ مورچہ زن فریقین کے 2 ارکان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز تھانہ سربند کی حدود میں مورچہ زن فریقین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان زبانی تکرار کے بعد ایک دوسرے کے خلاف اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے جس جانی نقصان کا اندیشہ تھا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ سربند پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم دو منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ڈھائی کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایچ او تھانہ سربندامتیاز عالم کو اطلاع ملی تھی کہ اچینی کے مقام پر دو افراد زبانی تکرار کے بعد ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں جس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ علاقہ میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل رہا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جان کی پرواہ کئے بغیر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن دو ملزمان واحدین ولد فضل دین اور عاطف خان ولد نیاز گل کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق موضع اچینی سے ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند امیتاز عالم نے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان نائب خان ولد ارباب خان اور حکمت شاہ ولد بلوچ خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -