فقیر آباد سرکل کی آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاون‘ 4 گرفتار

فقیر آباد سرکل کی آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاون‘ 4 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) فقیر آباد سرکل پولیس نے گزشتہ روز پہاڑی پورہ، فقیر آباد، افغان کالونی، دلہ زاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے والے افراد شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھناونے فعل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 324 گرام آئس اوردو کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فقیر آباد سرکل پولیس نے آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران دلہ زاک روڈ، پہاڑی پورہ، فقیر آباد، افغان کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں حضرت عمر ولد حکم خان، احسان ولد خطاب گل، نور رحیم ولد فضل رحیم اور آفتاب ولد اقبال شاہ شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے   324گرام آئس اوردو  کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -