نوشہرہ‘ نوجوان کو قتل‘ 3 کو زخمی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

  نوشہرہ‘ نوجوان کو قتل‘ 3 کو زخمی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ (بیور ورپورٹ)نوشہرہ نظام پور مروبہ گاوں میں ایک نوجوان کو قتل جبکہ تین کو زخمی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار۔ملزمان چوری کی غرض سے آئے تھے۔ملزمان کا اعتراف جرم۔اسلحہ اور مالمسروقہ برآمد یکم ستمبر کو حمزہ ساکن مروبہ (نظامپور) نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے نوجوان دوستوں کیساتھ اپنے بیٹھک میں محو خواب تھا۔کہ آہٹ کی آواز سے بیدار ہوئے دیکھا تو چند افراد صحن میں تھے جن کو آواز دی کہ وہ کون ہے۔جس پر انہوں نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے یاسر لگ کر موقع پر جانبحق جبکہ میں،طلحہ اور باسط شدید زخمی ہوئے۔DIG مردان یاسین فاروق نے چار نوجوانوں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں DSP اکوڑہ ارشد خان،سلیم خانSHO نظام پور اور آیاز خان SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ابتدائی تفتیش سے پولیس کو علم ہوا کہ ملزمان چوری کی غرض سے آئے تھے لیکن اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت تھا۔اپنی تفتیش کو جاری رکھتے علاقہ میں مشتبیہگان کی معلومات حاصل کی۔جدید طریقہ تفتیش اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان سید قاسم ولد رکن دین،سیف اللہ ولد گل افضل اور حکمین گل ولد نواز گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔ملزمان چوری کی غرض سے آئے تھے آواز لگانے پر پکڑے جانے کے ڈر سے نوجوانوں پر فائرنگ کی تھی۔ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ (کلاشنکوف اور پستول)،چوری کی گئی بکریاں اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے ایک ساتھی کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -