حاجی معمور خان کا سنیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار 

حاجی معمور خان کا سنیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف حاجی معمور خان نے قومی ایوارڈ یافتہ سنیئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار پیش کیا اور مرحوم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علمی و صحافتی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی المناک موت کو عظیم سانحہ قرار دیا ہے انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی نفیس اور شریف النفس انسان تھے جبکہ صحافت کے شعبے میں ان کو اکیڈمی کا درجہ حاصل تھا جن کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو مدتوں تک پر نہیں کیا جا سکے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -