ٹانک‘ کسٹم کلیکٹر کا پاک آفغان بونڈری آنگور آڈہ کسٹم ٹرمینل کا دورہ

ٹانک‘ کسٹم کلیکٹر کا پاک آفغان بونڈری آنگور آڈہ کسٹم ٹرمینل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی_وزیرستان پریوینٹیو کسٹم کلیکٹر کا پاک آفغان بونڈری آنگور آڈہ کسٹم ٹرمینل کا دورہ، کسٹم ایجنٹس کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی،  تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ پاکستان کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے پروینٹیو کلکٹر عرفان وحید نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ انگور اڈا کسٹم ٹرمینل کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے زیرو پوائنٹ پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور ایف سی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ سرحدی گیٹ پر کسٹم سے وابستہ گاڑیوں کی امدو رفت، وزن اور ڈیکلیریشن کے حوالے سے کسٹم عملے نے ان کو  بریفنگ دی، اس موقع پر انھوں نے کسٹم کلیرنس ایجنٹس اور کسٹم حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر تجارت کے لحاظ سے طورخم اور چمن بارڈر  کی طرح گیٹ وے ثابت ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دوسرے بارڈر کیطرح آنگور آڈہ کسٹم ٹرمینل پر تمام تر سہولیات مہیا کرینگے، وہ کسٹم افس کے عملے سے ملے اور ان کارکردگی کو سراہا، بعد میں کسٹم ایجنٹس یونین کی عہدیداروں نے عرفان وحید کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم پوائنٹ پر سست روی کی شکار کمزور نیٹ ورک کی وجہ سے GD کرنے میں انتہائی دقت کا سامنا ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ پینے کی صاف پانی اور بجلی سمیت دیگر سہولیات کی کافی فقدان ہے۔ جس پر کلکٹر صاحب نے ایجنٹس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔