نوشہرہ‘ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات‘ ڈی پی او کا اجلاس‘ انتظامات کا جائزہ

نوشہرہ‘ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات‘ ڈی پی او کا اجلاس‘ انتظامات کا جائزہ

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران کو تفصیلی بریفنگ اور ہدایات 12 ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔  الیکشن میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے الیکشن ایریا کو سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا۔پولنگ  اسٹیشنز کیلئے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔الیکشن میں پولیس کے 700 افسران و جوان ڈیوٹی پر تیعنات کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران(پولنگ اسٹیشنز اور سیکٹر انچارجان) کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران الیکشن  کیمشن آف پاکستان کے جاری کردہ احکامات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔پولیس غیر جانبدار ہے اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے کریں۔الیکشن کے دوران عوام کیساتھ نرم رویہ اپنائیں۔ فائرنگ یا اسلحہ نمائش،الیکشن بوتھ میں موبائیل فون لے جانے پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -