نوشہرہ پریس کلب میں رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

نوشہرہ پریس کلب میں رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) پریس کلب نوشہرہ میں رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیتی اجلاس، رحیم اللہ یوسفزئی خطے کے نڈر اور بے لوث صحافی تھے، نوشہرہ پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت مشتاق پراچہ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شہنشاہ، حاجی ظہوراحمد، واجد علی، خالد نظیر، بخت بسیار،حافظ تفہیم الرحمان اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ملک و قوم کیلئے انکی گرانقدر صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں رحیم اللہ یوسفزئی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -