مردان‘ بچے کو اغواء کرنیوالا اغواء کار گرفتار

  مردان‘ بچے کو اغواء کرنیوالا اغواء کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی غرض سے مغوی بچہ شاہ فہد کے اغواء کارملزم عمیر ولد نوشیر خان سکنہ نواں کلے گوجر گڑھی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے تاوان کی رقم5 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمدکرلیاگیااس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او داؤ خان اوردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ زیر محمد خان ولد محمد بشیر ساکن نواں کلے گوجر گڑھی نے اپنے کمسن دوسالہ بھتیجے شاہ فہد کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کرکے بعد میں ملزم عمیر نے بچے کی واپسی کے لیے ورثاء سے 05لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ورثاء نے مذکورہ رقم ادا کرکے بچے کو بازیاب کرالیااس واقعے کا ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے  ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی آپریشن و انوسٹی گیشن مردان ثناء اللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان، ایس ایچ او داؤد خان و تفتیشی افسران انسپکٹر اکرم خان اور اے ایس آئی شیراز ودیگر پولیس آفسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم عمیر ولد نوشیر خان سکنہ نواں کلے گوجر گڑھی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔