نوشہرہ‘ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات‘ ضلع میں دفعہ 144 نافذ

نوشہرہ‘ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات‘ ضلع میں دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات  کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ باقاعدہ اعلامیہ جاری دفعہ 144 کا نفاذ ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائیل فون کا استعمال ممنوع، اعلامیہ پولنگ اسٹیشن اور ملحقہ عمارتوں کے اوپر کھڑے ہونا، خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردوں کے داخلے، ہوٹلوں اور سرائے اور کرایہ کے مکانات میں غیر متعلقہ افراد کے ٹھہرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے،  پولنگ اسٹیشنوں میں غیر رجسٹرڈ افراد کے داخلے،  گاڑیوں کے سیاہ شیشے،پولنگ اسٹیشنوں  100 میٹر کے فاصلے پر، جیت کی خوشی میں ریلیوں کا انعقاد ممنوع قرار دئیے گئے ہیں۔ اعلامیہ  دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلعی پولیس سربراہ کے سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے  اعلامیہ دفعہ 144 کا نفاذ 09 ستمبر سے 20 ستمبر تک ہوگا۔ دفعہ 144 کا نفاذ نوشہرہ کینٹ، رسالپور کینٹ سمیت  ضلع بھر میں نافذ العمل ہوگا،اعلامیہ: ضلعی پولیس سربراہ سمیت تینوں تحصیلوں کے انتظامی افسران/اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردی گئی ہے۔