ملک میں نظر یاتی دہشتگردی جاری، 22کروڑ عوام کو یرغمال بنا لیا گیا: سراج الحق

  ملک میں نظر یاتی دہشتگردی جاری، 22کروڑ عوام کو یرغمال بنا لیا گیا: سراج الحق

  

 حیدرآباد (آئی این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مسلح نہیں بلکہ نظریاتی دہشت گردی ہے، 22کروڑ عوام کو یرغمال بنایا لیا گیا ہے۔ اس وقت مظلوم کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں سب مظلوموں کی صف میں کھڑے ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اس ملک میں آمریت ہے جمہوریت نہیں، چند خاندانوں کی بادشاہت ہے جنہوں نے سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی بنایا ہوا ہے۔ ملک میں مارشل لاء ہو یا جمہوریت یہ ہمیشہ اقتدار میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں چند خاندان ہیں جنہوں نے ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دیا تھا اس کے بعد انگریزوں نے حکومت قائم کی تو یہ ان کے ساتھ مل گئے اور اب بھی انہوں نے اس نظام کو سینے سے لگایا ہو اہے۔ 22کروڑ عوام یرغمالی بنے ہوئے ہیں۔ ان ہی کی بداعمالیوں کی وجہ سے ملک دولخت ہوا اور اب بھی یہی اس ملک کو تباہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا۔

سراج الحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -