ٹیکس گزاروں کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنیکا حکم، مراسلہ روانہ

ٹیکس گزاروں کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنیکا حکم، مراسلہ روانہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کے تحت مقررہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو اثاثہ جات ڈیکلیریشن گوشوارہ جمع کرانے کا موقع فراہم کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کیتحت ایسے ٹیکس گزاروں کو اثاثہ جات ڈیکلیر کرنے کا  موقع فراہم کیا ہے  جنہوں نے  مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس  کی ادائیگی تو کر دی  تھی لیکن باوجوہ اثاثہ جات ڈیکلیر نہ کرسکے۔اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس کو 14 مئی 2019 کو نافذ کیا گیاتاکہ اس سے فائدہ اٹھانے والے 30 جون 2019 تک ٹیکس کی ادائیگی اور اثاثہ جات کی ڈیکلریشن کو یقنی بناسکیں۔ مقررہ تاریخ میں 3 جولائی 2019 تک مزید  توسیع بھی کر دی گئی تھی۔ان ٹیکس گزاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ٹیکس گزاروں کو  15 ایام میں اثاثہ جات گوشوارہ داخل کرنے کا مو قع فراہم  کیا جائے جنہوں نے مقررہ تاریخ تک ٹیکس ادا کر دیا تھا اور کسی وجہ سے اثاثہ جات ڈیکلئر نہ کرسکے۔ اس حوالے سے سسٹم کو فعال کر دیا گیاہے اور ایسے ٹیکس گزار 10 ستمبر سے 25 ستمبر کے دوران اپنے اثاثہ جات ڈیکلئر کر سکتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2007 کی شق 7 کے تحت خصوصی طور پر  یہ سہولت دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -