اربعین،پی آئی اے کانجف، بغداد دمشق کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

اربعین،پی آئی اے کانجف، بغداد دمشق کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

  

  ملتان (نیوز   رپورٹر) قومی ایئرلائن پی آئی اینے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، پروازیں لاہور، کراچیاور اسلام آبادسے براہ راست روانہ ہوں گی، پروازوں کا آغاز17 ستمبر سے24 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابقپی آئی اینے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت خصوصی پروازیں لاہور، کراچیاور اسلام آبادسے براہ راست روانہ ہوں گی، کراچیسے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشقاور ایک پرواز بغداد روانہ ہو گی۔اسی طرح لاہورسے 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشقروانہ ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا اور پروازیں 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔دوسری جانبدبئیکی ملکیتی فضائی کمپنیالامارات ایئرلائن 11 ستمبر سے سعودی عربکے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ اس نے یہ اعلان سعودی عربکی جانب سے متحدہ عرب اماراتپرکوویڈ کے تعلق سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کے ایک روز بعد کیا۔الامارات ائیرلائنز11 ستمبر سے سعودی عربکے لیے ہفتہ وار 24 پروازیں چلائے گی۔ان میں دارالحکومت الریاض اور الدمام کے لیے روزانہ پروازیں، جدہکے لیے روزانہ ائیربس اے 380 کی پروازیں اور مدینہ منورہ کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شامل ہیں۔ فضائی کمپنینے اپنی ویب سائٹ پرمزید کہا کہ الریاض جانے والی پروازیں 16 ستمبر سے روزانہ بڑھ کر دگنا کردی جائیں گی اورستمبر کے آخرتک دوسرے مقامات کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کے منصوبے پرکام جاری ہے۔اامارات ایئرلائن نے روسکے شہرسینٹ پیٹرزبرگ کے لیے بھی اپنی پروازیں 11 ستمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -