بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 73واں یوم وفات آج منایا جائیگا

 بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 73واں یوم وفات آج منایا جائیگا

  

لاہور(این این آئی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 73واں یوم وفات آج11ستمبر کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت مساجد میں بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر بھی تقریبات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اوران کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہیں 1937 میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم ؒکا لقب دیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

بانی پاکستان

مزید :

صفحہ اول -