سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل منظور کرلی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل منظور کرلی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے قتل کیس میں سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سزائے موت کیخلاف ملزمان کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے محمد عمران عرف بنگالی اور شیراز کو بری کردیا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ ملزمان پر رجب کو قتل کرنے کا الزام عائد تھا۔ وکیل صفائی نے دلائل میں کہا تھا کہ نامعلوم لاش کو میرے موکلین کے حصے میں ڈال دیا گیا۔ میرے موکل مقتول کو جانتے تک نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانہ گلشن اقبال میں 2011 میں مقدمہ درج ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -