کراچی میں تاجر سے بھتہ طلب  کرنے والا بھتہ خور گرفتار

کراچی میں تاجر سے بھتہ طلب  کرنے والا بھتہ خور گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تاجر سے بھتہ طلب کرنے والا مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیا گیا۔کراچی میں ناظم آباد پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے بھتہ طلب کرنے والا مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم معین نے تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ملزم کا تعلق شکارپور سے ہے جو 3 ماہ قبل کراچی آیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -