پیپلز پارٹی کسی کو بیروزگار نہیں ہونے دے گی، جام اکرام اللہ دھاریجو

پیپلز پارٹی کسی کو بیروزگار نہیں ہونے دے گی، جام اکرام اللہ دھاریجو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر صوبائی صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کندھ کوٹ پہنچ کر کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں اور انہیں جلد حل کرنے پر زور دیا۔ کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے بھر میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے صوبے کے ہر ضلع میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔وزیر اعلی سندھ کہ جاری کردہ کھلی کچہری کے شیڈول کے مطابق کندھ کوٹ میں بھی منی سٹیڈیم اسپورٹس گرانڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کھلی کہچری میں ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹیانی، پ پ پ ضلعی جنرل سیکریٹری الطاف خان کوسو، ضلع بھر کے صوبائی اور وفاقی افسران شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہری اتحاد کے سربراہ نند لال مہمانوں نے خوش آمدید کہا۔کھلی کچہری میں شہریوں اور صحافی حضرات نے کشمور ضلع کے امن و امان،ڈرینیج،ٹراما سینٹر،گیس اور بجلی کے مسائل کی نشاندہی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کھلی کچہری میں حصہ لیا ہے تاکہ غریب اور نچلے طبقے کے لوگوں کے بنیادی اور جائز مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔گزشتہ کھلی کچہری میں درپیش مسائل کا حل جس میں کندھ کوٹ کی پل کندکوٹ میں ڈائلسز اور تھیلیسیمیا سینٹر کی بحالی شکار پور تا ڈیرہ غازی خان ڈبل روڈ کی منظوری کھلی کچہری کی کامیابی ہے۔ریگیولرائزیشن کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریگیولرائزیشن کمیشن کا قیام کر چکی ہے اس کے تحت تمام ایسے ملازمین کو جلد مستقل کیا جائے گا پیپلز پارٹی حکومت کسی کو بھی بے روز گار نہیں کرتی انہوں نے پریس کلب کندھکوٹ کو پانچ لاکھ گرانٹ منظور کرتے ہوئے کہا کہ پ پ پ آزاد صحافت کے لیے ہر دور میں کام کرتی ہے صحافی ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -