سندھ ہائیکورٹ کا درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم 

سندھ ہائیکورٹ کا درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ پر پھنسی پرانی گاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ، سندھ ہائیکورٹ نے درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل بینچ نے پرانی درآمد شدہ گاڑی کو ریلیز کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت مے فیصلے میں کہا کہ جو گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں انہیں ڈیوٹی، ٹیکس کے بعد ریلیز کردیا جائے۔ دو بینچوں کی رائے میں اختلاف کے بعد تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔ دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیئے تھے پرانی گاڑی کی درآمد پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ عدالت نے نئی امپورٹ پالیسی کے تحت صرف فیملی ممبر ہی کو گاڑی لانے کی اجازت ہے۔ پہلے بینچ نے ایس آر او 833 کے تحت پرانی گاڑیاں ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔ نئے بینچ نے دوسرے بینچ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔ چیف جسٹس نے خصوصی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -