کراچی والوں پر رحم کیا جائے جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، حنید لاکھانی

کراچی والوں پر رحم کیا جائے جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں، حنید لاکھانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی چند گھنٹوں کی بارش سے گلی محلے اور سڑکیں تالاب بن گئیں، کراچی والوں پر رحم کیا جائے جگہ جگہ گٹرا بل رہے ہیں بتایا جائے شہر قائد کی عوام سے کس چیز کا بدلہ لیا جارہا ہے کچھ دیر بارش ہوتی ہے اور پورا شہر سمند کا منظر پیش کرنے لگتا ہے خدانخواستہ اگر زیادہ بارشیں ہوگئیں تو شہر میں بحری جہازوں پر سفر کرنا پڑیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ شہر میں نکاسی آب کے ناقص نظام کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے باوجود کوئی انتطامات دکھائی نہ دئے ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کراچی میں جگہ جگہ کیچڑ اور بارشوں کا پانی کھڑا ہے کراچی کے شہری اس وقت شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے گلیاں، محلے اور شاہراہوں پر نکاسی آب کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے اگر یہی حال رہا تو شہر بالکل تباہ ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -