کاٹیج انڈسٹری اورنگی کے منصوبے کو مکمل کیا جائے،ڈاکٹرسجاد حسین

کاٹیج انڈسٹری اورنگی کے منصوبے کو مکمل کیا جائے،ڈاکٹرسجاد حسین

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)28 سال قبل کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے شروع کردہ  اورنگی ٹاون کاٹیج انڈسٹری کے  منصوبے  میں 4000  الاٹیز کو پلاٹ الاٹمنٹ  کے باوجود کے ایم سی کاٹیج انڈسٹری اورنگی ٹاؤن زون میں کوء بھی ترقیاتی کام اور انفرا اسڑیکچر اور سیکورٹی دینے میں ناکام ہوگئی پریس کانفرنس میں متاثرین متعلقہ اداروں کے خلاف پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اورنگی ٹاون کاٹیج انڈسٹری ویلفیئر ایسوسی ایشن  کے چیئرمین ڈاکٹر سید سجاد حسین،صدر فیروز ہلالی. علی پلھ ایڈووکیٹ، اور دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال قبل  وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیربھٹو کے نام پر بنے والے اورنگی  ٹاون کاٹیج انڈسٹری پروجیکٹ  کے متعلق آگاہ کرنے کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عوامی اور ملک کے مفادات کیمنصوبے کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔۔ہم نے کاٹیج انڈسٹری اورنگی ٹان کی ڈیولپمنٹ اور سکیورٹی کے لئے حکومت کے متعلقہ اداروں کو متعدد خطوط لکھے مگر کسی نے عملی کارروائی نہیں کی۔ انصاف کیلئے  تمام متعلقہ اداروں  کو اپیل کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد ہم نے سندھ  ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اب عدلیہ ہی ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔ہم ایک بار پھر ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک اور عوام کے مفاد میں اس پراجیکٹ کو  تمام متعلقہ ادارے محکمے  کاٹیج انڈسٹری اورنگی ٹاؤن کراچی سندھ کے منصوبے کو تمام ضروری ترقیاتی کاموں اور سیکورٹی کے ساتھ تکمیل کرے اور تمام الاٹیز کو بمعہ ترقیاتی کاموں اور سکیورٹی کے ساتھ پزیشن دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -