کراچی: کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے اتوار کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدرکے مطابق کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے 42 وارڈ میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ اتوار کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو انتخابی علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہونگے۔ 42 وارڈز میں مجموعی طور پر 343 امیدوار میدان میں ہیں، جس میں 238 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے۔ 105 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ امیدواروں میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی انتخابی مہم رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ 42 وارڈز کے لیے 287 پولنگ اسٹیشنز اور 1115 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، حق رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 695 ہے، جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار 317 مرد اور 2 لاکھ 22 ہزار 198 خواتین ووٹرز ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -