کینٹ جیسے حساس علاقہ میں آئس اور منشیات سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبرگ پولیس نے کینٹ جیسے حساس ایریا اور ملحقہ تجارتی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق دورافتادہ علاقہ متنی سے ہے جس نے مذموم مقصد کی خاطر دوبئی ٹاور میں کمرہ کرائے پر حاصل کیا تھا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھناونے فعل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 185 گرام آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر پشاور کینٹ جیسے حساس ایریا میں مخصوص گاہک کو منشیات اور آئس فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان طاہر ولد نورالحق اور محمد آصف ولد رسول خان شامل ہیں جنہوں نے دوبئی ٹاور میں کمرہ کرائے پر حاصل کیا تھا جہاں اور ملزمان اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کرتے تھے، مقامی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد دوبئی ٹاور سمیت ارد گرد موجود دیگر رہائشی ٹاورز میں رہائش پذیرافراد کی بھی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے جبکہ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 185 گرام آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔