یواین امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے پاک فوج کا جوان شہید

یواین امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے پاک فوج کا جوان شہید
یواین امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے پاک فوج کا جوان شہید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔لانس نائیک عادل جان یو این مشن وار فور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 38سالہ عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا اور وہ شہریوں کے تحفظ اور امداد فراہمی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن میں اب تک 161پاکستانی جوان جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں ، پاکستان نے عالمی امن و استحکام کے لئے بڑھ چڑھ کر کا م کیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -