’’ پولیس اہلکار مجھے ویڈیو بنانے کیلئے اسلحہ دیتا اور۔۔‘‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ جنسی زیادتی، انتہائی افسوسناک انکشاف

’’ پولیس اہلکار مجھے ویڈیو بنانے کیلئے اسلحہ دیتا اور۔۔‘‘ نوجوان لڑکی کے ...
’’ پولیس اہلکار مجھے ویڈیو بنانے کیلئے اسلحہ دیتا اور۔۔‘‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ جنسی زیادتی، انتہائی افسوسناک انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو  ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  لڑکی نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار اسے ویڈیوز بنانے کے لیے اسلحہ دیتا اور موبائل میں گھماتا تھا، پولیس اہلکار نے نوکری دلانے کے بہانے گیسٹ ہاؤس میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور  ویڈیو بھی بنائی۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار  ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق متعلقہ اہلکار کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -