خیر پور میں شادی شدہ لڑکی نے تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

خیر پور میں شادی شدہ لڑکی نے تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو نوجوان نے ...
خیر پور میں شادی شدہ لڑکی نے تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا

  

خیرپور(ویب ڈیسک) باگڑی کالونی میں ملزم لچھمن دا س نے دوستی نہ کرنے شادی شدہ نوجوان لڑکی پیاری باگڑی پر تیزاب پھینک دیا ۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق پیاری باگڑی کو نازک حالت میں گمس ہسپتال گمبٹ کے برنس وارڈ میں داخل کرادیا گیا ملزم لچھمن داس فرار ہو گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لچھمن داس ہندو لڑکی کو دوستی کرنے کے لیے پریشان کر تا تھا لیکن لڑکی نے دوستی کرنے سے ا نکار کیا تو ملزم مشتعل ہو کر تیزاب کی بوتل لیکر اس کے اس پہنچا اور اس پر تیزاب پھینک کر اس کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

 پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تیزاب سے متاثر لڑکی کے ورثاء ایف آئی آر درج کرانے تھانے نہیں آئے ۔ملزم کی تلاش کی وہ بھی نہیں ملا ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ لڑکی یا اس کے ورثاء ایف آئی آر درج کرانے تھانے آئے تو ایف آئی آر کاٹیں گے متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف ہو گا ۔ گمس ہسپتال گمبٹ کے ذرائع کے مطابق لڑکی کا علاج جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -خیرپور -