15تا 18سالہ نوجوانوں کوکورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، کو نسی ویکسین لگائی جائے گی؟ جانئے

15تا 18سالہ نوجوانوں کوکورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، کو نسی ویکسین لگائی جائے ...
15تا 18سالہ نوجوانوں کوکورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، کو نسی ویکسین لگائی جائے گی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) ملک بھر میں انسداد کورونا کے لئے 15سے 18سال تک کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیااور ایسے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) نے 15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظور ی دے دی ہے جبکہ ویکسی نیشن کا آغاز 13ستمبر سے ہوگا۔
 ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 15تا 18سالہ نوجوانوں کی ویکسی نیشن کے لئے ب فارم کا استعمال ہوگا، اور ایسے افراد کوفائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
این سی او کے مطابق ملک بھر میں شہریوں کو انسداد کورونا کے لئے ویکسین لگائے جانے کا عمل تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -