طالبعلموں میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس ایم تھری کا ’ ’ تھیم والز “ بنانے کا شاندار اقدام 

طالبعلموں میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس ایم تھری کا ’ ’ ...
طالبعلموں میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس ایم تھری کا ’ ’ تھیم والز “ بنانے کا شاندار اقدام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس ایم تھری کی جانب سے طلباءاور ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے شاندار اقدام اٹھایا گیاہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کی دیواروں پر تصویری پیغامات آویزاں کیئے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سید حشمت کمال نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی تھیمز والز موبائل ایجوکیشن یونٹ ایم تھری کی جانب سے بنائی جارہی ہیں ، جس کا بنیادی مقصد طلباءاور طالبات میں روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرناہے تاکہ وہ آنے والی زندگی میں محفوظ ڈرائیونگ کریں اور قوانین کا خاص خیال رکھیں ۔تھیم والز میں دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال نہ کرنا اور سیفٹی ہیلمٹ کی افادیت کو اجاگر کیا گیاہے ، طلباءو طالبات کی کثیر تعداد اور والدین نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے ۔

مزید :

قومی -