اسد عمر نے مردم شماری کے حوالے سے بڑ ااعلان کر دیا 

اسد عمر نے مردم شماری کے حوالے سے بڑ ااعلان کر دیا 
اسد عمر نے مردم شماری کے حوالے سے بڑ ااعلان کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 2023 کے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےمردم شماری کا سارا ڈیٹا جمع کیا اور خود ہی احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی میں دس ارب روپے سےزائد کی ویکسین فراہم کرچکی ہے،سندھ حکومت ابھی تک ویکسین کا ایک بھی ڈوز دینے میں ناکام رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرز میں سندھ کے وزرا کی بڑی بڑی تصاویر دیکھنے کوملتی ہیں۔اسد عمر نے کراچی والوںکیلئے گرین لائن اگلے ماہ سے کھولنے کی خوشخبری بھی سنادی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -