صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیرا عظم کو استعفیٰ پیش کردیا

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیرا عظم کو استعفیٰ پیش کردیا
صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیرا عظم کو استعفیٰ پیش کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کووزارت سے مستعفی ہونے کیلئے استعفیٰ پیش کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے معاملات چل رہے تھے ، اور آج یہ بات سامنے آئی ہے کہ سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل علیم خان کی تین ملاقاتیں وزیر اعظم سے ہو چکی ہیں، اور چند روز قبل علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے علیم خان کو استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دن آپ انتظار کریں ، جب میں بتاﺅں گا تو آپ استعفی دے دینا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے اب دوبارہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ وزیرا عظم کے جواب منتظر ہیں۔ جیسے ہی ان کو کوئی جواب ملے وہ فور ی طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے، اور میں اپنی ذاتی مصروفیت کے باعث وزارت کی ذمہ داری مزید نہیں سنبھال سکتا اس لئے مستعفی ہونا چاہتاہوں۔ میں نے کئی سال سیاست میں وقت گزارا ہے اور اپنی باقی زندگی نجی کاموں کو دینا چاہتاہوں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -