پاکستان، چین، روس، ایران اور تاجکستان سمیت 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں ملاقات، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

پاکستان، چین، روس، ایران اور تاجکستان سمیت 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس کی ...
پاکستان، چین، روس، ایران اور تاجکستان سمیت 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں ملاقات، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان، چین، روس، ایران ،تاجکستان، قازقستان، ترکمانستان اور آذر بائیجان کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چین، روس، ایران ،تاجکستان، قازقستان، ترکمانستان اور آذر بائیجان کے انٹیلی جنس سربراہوں کی ملاقات پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ خطے مین دیر پا امن اور استحکام کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آٹھوں ملکوں کے انٹلی جنس چیفس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس کے علاوہ تمام ممالک نے انٹیلی جنس شیئرنگ پر بھی اتفاق کیا۔

تجزیہ کار حارث نواز کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کے حوالے سے آٹھوں ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ کم کرنے اور پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -علاقائی -اسلام آباد -