شادی کے موقع پر دلہن کا ایسا فوٹو شوٹ کہ دیکھ کر ہی انسان کا کلیجہ منہ کو آجائے

شادی کے موقع پر دلہن کا ایسا فوٹو شوٹ کہ دیکھ کر ہی انسان کا کلیجہ منہ کو آجائے
شادی کے موقع پر دلہن کا ایسا فوٹو شوٹ کہ دیکھ کر ہی انسان کا کلیجہ منہ کو آجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن نے شادی کے فوٹوشوٹ میں ایسی جگہ کھڑے ہو کر تصاویر بنوا ڈالی ہیں کہ تصویریں دیکھ کر ہی آدمی کا کلیجہ منہ کو آ جائے۔ دی سن کے مطابق 30سالہ دولہے ریان مائرز اور اس کی 28سالہ دلہن سکائی کا تعلق امریکی ریاست آرکینسس سے ہے جنہوں نے شادی کے فوٹوشوٹ میں تصاویر ایک 1900فٹ بلند چٹان پر کھڑے ہو کر بنوائیں۔

سکائی اس چٹان کے آخری کنارے پر اپنے دولہا کا ہاتھ تھامے نیچے کی طرف جھکی ہوتی ہے اور ایسا لگا ہے کہ ابھی اس کا ہاتھ ریان کے ہاتھ سے چھوٹے گا اور وہ 1900فٹ گہری کھائی میں جا گرے گی۔ ہاکس بل کریگ نامی اس چٹان پر یہ فوٹوشوٹ معروف فوٹوگرافر میسن گارڈنر نے کیا۔ میسن کا کہنا تھا کہ ”اس فوٹوشوٹ میں دلہن نے بہت جرا¿ت کا مظاہرہ کیا، اس چٹان کے کنارے پر کھڑے ہونا کوئی آسان کام نہیں تھا تاہم ہم نے ایک ماہر کی زیرنگرانی تمام تر حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -