وہ نوجوان جو سکول چھوڑ کر سوشل میڈیا سے کروڑوں کمانے لگے

وہ نوجوان جو سکول چھوڑ کر سوشل میڈیا سے کروڑوں کمانے لگے
وہ نوجوان جو سکول چھوڑ کر سوشل میڈیا سے کروڑوں کمانے لگے
سورس: Instagram/@ksi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے انقلاب نے لوگوں کو آمدنی کے کچھ ایسے ذرائع سے بھی روشناس کرایا ہے جن کا اس انقلاب سے قبل کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ آج لوگ ان طریقوں سے کروڑوں کما رہے ہیں اور کچھ سوشل میڈیا سٹارز تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے کل وقتی سوشل میڈیا ماڈلنگ کے لیے سکول ہی چھوڑ دیا اور آج وہ لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔ 
دی سن کے مطابق ان سوشل میڈیا سٹارز میمں اولاجیڈی اولاینکا ولیمز (Olajide Olayinka Williams)بھی شامل ہیں جنہوں نے یوٹیوب پر کام شروع کیا اور اس کے لیے سکول بھی چھوڑ دیا۔ اس کے ماں باپ قرض میں ڈوبے ہوئے تھے چنانچہ اولا جیڈی نے محض 22سال کی عمر میں یوٹیوب سے اتنی رقم کما لی کہ اپنے ماں باپ کا تمام قرض بھی اتار دیا اور آج وہ اپنے والدین کے ساتھ ایک پرتعیش زندگی گزار رہا ہے اور اس کے پاس لیمبرگنی جیسی لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔


جارجیا پورٹوگیلو نے 16سال کی عمر میں انسٹاگرام پر ماڈلنگ شروع کی اور اس کے لیے سکول چھوڑ دیا۔ آج 19سال کی عمر میں اس کے انسٹاگرام پر 2لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، وہ 1لاکھ 60ہزار پاﺅنڈ مالیت کا ذاتی گھر خرید چکی ہے اور اس کے پاس 20ہزار پاﺅنڈ مالیت کے ڈیزائنر بیگز کی کولیکشن موجود ہے۔
ایک اور سوشل میڈیا سٹار کرسٹی سکاٹ ہے جس نے 16سال کی عمر میں ہی سوشل میڈیا پر کام شروع کیا اور اس کے لیے سکول چھوڑ دیا۔ آج ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 7لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ انسٹاگرام پر بھی اس کے ایک لاکھ کے لگ بھگ فالوورز ہیں۔ اس پر بی بی سی ایک ڈاکومنٹری بھی بنا چکا ہے۔آج وہ ایک پرتعیش زندگی گزار رہی ہے۔
الیگزا کولنز نامی ایک لڑکی نے 21سال کی عمر میں سوشل میڈیا ماڈلنگ شروع کی اور اس کے لیے کالج چھوڑ دیا۔ فلوریڈا کے شہر میامی کی رہائشی الیگزا کی عمر اب 25سال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ 24سال کی عمر تک 10لاکھ ڈالر جمع کر چکی تھی۔ اس کے انسٹاگرام پر فالوورز 18لاکھ سے زائد ہو چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -