ہوائی جہاز میں موجود لائف جیکٹس کے بارے میں مسافروں کو انتہائی اہم بات ایئرہوسٹس نے بتادی

ہوائی جہاز میں موجود لائف جیکٹس کے بارے میں مسافروں کو انتہائی اہم بات ...
ہوائی جہاز میں موجود لائف جیکٹس کے بارے میں مسافروں کو انتہائی اہم بات ایئرہوسٹس نے بتادی
سورس: Pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہازوں میں مسافروں کے لیے لائف جیکٹس ہوتی ہیں جو جہاز کے سمندر میں گر جانے کی صورت میں استعمال کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے ان جیکٹس کے متعلق انتہائی اہم بات لوگوں کو بتا دی ہے۔ دی سن کے مطابق اس ایئرہوسٹس نے ویب سائٹ Redditپربتایا ہے کہ اگر جہاز سمندر میں گر بھی جائے تو جب تک آپ جہاز کے اندر ہیں، تب تک ہر گز اپنی لائف جیکٹ کو پھلائیں مت۔ 
ایئرہوسٹس اپنی پوسٹ میں لکھتی ہے کہ جہاز سے نکلے بغیر لائف جیکٹ کو پھلا لینا الٹا نقصان دہ ہو گا اور اس صورت میں آپ کی موت یقینی ہو جائے گی کیونکہ جب لائف جیکٹ پھلا لی جاتی ہے تو اس کے ساتھ جہاز سے باہر نکلنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ جہاز کے ساتھ ہی پانی میں ڈوب جائیں گے۔ خدانخواستہ اگر کبھی جہاز کو حادثہ پیش آتا ہے تو لائف جیکٹ صرف تبھی پھلائیں جب آپ جہاز سے باہر سمندر کی سطح پر آ جائیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -