پٹرول پمپ پر شہری اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر موت کے منہ میں چلا گیا، جانئے اور احتیاط کیجئے 

پٹرول پمپ پر شہری اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر موت کے منہ میں چلا گیا، جانئے اور ...
پٹرول پمپ پر شہری اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر موت کے منہ میں چلا گیا، جانئے اور احتیاط کیجئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی اپنی ہی گاڑی کے نیچے آ کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ دی سن کے مطابق یہ حیران کن واقعہ برطانوی قصبے براٹن ایسٹلے میں پیش آیا جہاں یہ آدمی اپنی مزدا سی ایکس 5میں پٹرول بھرنے کے لیے ایک پٹرول سٹیشن پر رکا۔ وہ گاڑی سے باہر نکل کر اس میں پٹرول بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ گاڑی خودبخود آگے کی طرف چلنا شروع ہو گئی۔
آدمی نے گاڑی کو آگے کی طرف سے دھکا لگا کر روکنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں گاڑی کے نیچے آ کر وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں چند گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔لیسیسٹرشائر پولیس کے ترجمان کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ پٹرول سٹیشن پر گاڑی ازخود آگے کی طرف رینگنا شروع ہو گئی تھی جس پر آدمی نے غلطی کی اور گاڑی کا دروازہ کھول کر بریک سے اسے روکنے کی بجائے دھکا لگا کر روکنے کی کوشش کی۔

مزید :

برطانیہ -