جنوبی کوریا میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے والی ماں اور اس کا بیٹا گرفتار

جنوبی کوریا میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے والی ماں اور اس کا بیٹا گرفتار
جنوبی کوریا میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے والی ماں اور اس کا بیٹا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوریا (رضا شاہ) بچوں اور نوجوانوں کے جنسی تحفظ سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی پر70 سالہ خاتون اور اس کے 30 سالہ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی بوسان پولیس ایجنسی کے مطابق ماں اور بیٹے نے ایک بلڈنگ میں تین کمرے کرائے پر لے رکھے تھے جس میں وہ جسم فروشی کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق جنسی تعلقات کے خواہشمند مرد آن لائن ان سے رابطہ کیا کرتے تھے۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ سے ایک 17 سالہ نابالغ لڑکی سمیت کئی دوسری عورتوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس عورت اور اس کے بیٹے کے موبائل فون کا تجزیہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ان کے جرائم اور مقاصد کا تعین کیا جاسکے اور ان سے آن لائن رابطہ کرنے والے افراد کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔