خریداری کرتی خاتون کو مرد نے انجکشن لگادیالیکن اس میں دراصل کیا بھرا تھا؟ ایسا شرمناک انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

خریداری کرتی خاتون کو مرد نے انجکشن لگادیالیکن اس میں دراصل کیا بھرا تھا؟ ...
خریداری کرتی خاتون کو مرد نے انجکشن لگادیالیکن اس میں دراصل کیا بھرا تھا؟ ایسا شرمناک انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
سورس: Screengrab

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے سپرمارکیٹ میں خریداری کرتی خاتون کو ایسا شرمناک انجکشن لگا دیا کہ 10سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ دی میٹرو کے مطابق اس 51سالہ شخص کا نام تھامس بیون سٹیمن ہے جس نے کیٹی پیٹرز نامی خاتون کے کولہے میں سرنج کے ذریعے اپنا نطفہ داخل کر دیا۔ کیٹی بتاتی ہے کہ وہ سپرمارکیٹ میں شاپنگ کر رہی تھی جب تھامس اس کے ساتھ آ کر ٹکرایا، اس کے ٹکراتے ہی کیٹی کے کولہے میں ایک تیز چبھن اور درد کا احساس ہوا جیسے کسی نے جلتا سگریٹ لگا دیا ہو۔ 

امریکی ریاست میری لینڈ کی رہائشی کیٹی بتاتی ہے کہ اس وقت اس نے تھامس کو کچھ سخت جملے بولے مگر پھر اپنی گاڑی میں واپسی کی راہ لی۔ راستے میں اس کے کولہے پر تکلیف کم ہونے کی بجائے بڑھتی چلی گئی۔ گھر جا کر اس نے آئینے میں اپنے کولہے پر دیکھا تو وہاں سوئی چبھنے کا نشان موجود تھا جس پر اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس میں تھامس کو خاتون کے کولہے میں انجکشن لگاتے ہوئے دیکھ کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

تھامس نے دوران تفتیش اس نے شرمناک انکشاف کیا کہ اس نے سرنج میں اپنا نطفہ بھر رکھا تھا جو اس نے خاتون کے کولہے میں انجیکٹ کر دیا۔ پولیس نے اس کی گاڑی سے مزید کئی سرنجیں برآمد کیں جو اس کے نطفے سے بھری ہوئی تھیں۔ اسے پولیس نے عدالت میں پیش کیاجہاں سے اب اسے 10سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -