افغان سپیشل فورسز کا کمانڈو برطانیہ میں پکڑا گیا

افغان سپیشل فورسز کا کمانڈو برطانیہ میں پکڑا گیا
افغان سپیشل فورسز کا کمانڈو برطانیہ میں پکڑا گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے فرار ہو کر برطانیہ جانے والے افغان سپیشل فورسز کے کمانڈو کو قرنطینہ سنٹر سے گرفتار کر لیا گیا۔ دی میٹرو کے مطابق یہ افغان کمانڈو اپنی فیملی سمیت برطانیہ کی طرف سے لوگوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے چلائی جانے والی پروازوں میں سے ایک کے ذریعے گزشتہ ماہ برطانیہ پہنچا تھا اور اس فیملی کو مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جا رہا تھا۔ 

لگ بھگ دو ہفتے قبل علی الصبح اس ہوٹل پر چھاپہ مارا تھا اور اس کمانڈو کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس آدمی کو کیوں حراست میں لیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے بھی اس واقعے پر ردعمل دینے سے انکار کیا گیا ہے۔ سکائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں کسی بھی شخص کو بغیر عدالت میں پیش کیے 4دن تک پولیس حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ اگر آدمی پر دہشت گردی کا الزام ہو تو اسے بغیر عدالت میں پیش کیے 2ہفتے تک زیرحراست رکھا جا سکتا ہے۔ اس افغان کمانڈو کو گرفتار ہوئے 10سے 11دن گزر چکے ہیں اور تاحال اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ وزارت دفاع اور دفترداخلہ کی طرف سے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ حکومتی ترجمان نے بھی یہ کہہ کر اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا کہ ”ہم انفرادی کیسز پر ردعمل نہیں دیتے۔“

مزید :

برطانیہ -