لاہور میں بارش کا پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، فوٹیج بھی سامنے آگئی 

لاہور میں بارش کا پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل، مریضوں کو مشکلات کا ...
لاہور میں بارش کا پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، فوٹیج بھی سامنے آگئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں دو دن سے جاری موسلا دار بارش کے سبب پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کا پانی پلاسٹک سرجری وارڈ میں داخل ہوا ہے جس کے باعث  آپریشن روک دئیے گئے ہیں اور وارڈ میں پہلے سے داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ہسپتال کے باہر بھی پانی کھڑا ہے جس کے باعث ہسپتال میں آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

قومی -