مسلسل بارشیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبائی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم

مسلسل بارشیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبائی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور ...
مسلسل بارشیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا صوبائی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہو رسمیت مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں کے باعث صوبائی انتظامیہ،پروونشل ڈیزایسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے )اور واسا حکام کو24/7 الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں،نکاسی آب کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی افسران اور سٹاف محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے،ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان کے مطابق متعین وقت میں یقینی بنایا جائے، نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں۔ وزیراعلی نے ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ انتظامی افسرا ن اورواسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔انہوں نے کہاکہ خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔