لاہورکنٹونمنٹ   بورڈ  انتخابات ، پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے ، کتنے افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ؟ تفصیلات جانئے

لاہورکنٹونمنٹ   بورڈ  انتخابات ، پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے ، کتنے افسر و ...
لاہورکنٹونمنٹ   بورڈ  انتخابات ، پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے ، کتنے افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ؟ تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے لاہورکنٹونمنٹ   بورڈ  اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے کل(اتوار) ہونے والےالیکشن کےلئےسیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہورغلام محمود ڈوگر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 2 ایس پیز،7 ایس ڈی پی اوز،12 ایس ایچ اوز،355 اپرسب آرڈینٹس کے علاوہ ڈولفن و پیرو کی  29ٹیمیں بھی تعینات ہونگی جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن پر مجموعی طور پر 3 ہزار 5 سو زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ بورڈز میں 121جبکہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں 234 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔غلام محمود ڈوگر نےایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد پولنگ سٹیشنز میں داخلے کی اجازت ہو گی،پارکنگ اور پولنگ کیمپس کو پولنگ سٹیشنز سے دور بنایا جاۓ گا،پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاۓ گی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تین درجاتی حفاظتی حصار، میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹس، بیرئیرز،خاردار تاروں کی تنصیب یقینی بنائی جاۓ گی