ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل،42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں میدان سجے گا

 ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل،42 کنٹونمنٹ بورڈز کے ...
 ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل،42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں میدان سجے گا

  

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں  کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق  ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں میدان سجے گا۔مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں ہیں اور 21 لاکھ 97 ہزار 741 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 ہے جب کہ 10 لاکھ 43 ہزار 190 خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے، 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مجموعی طور پر 1644 پولنگ سٹیشنز جب کہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سیکیورٹی کے لئے پولنگ سٹیشنز کی حدود میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی موجود ہوں گے۔تاہم رینجرز اور ایف سی کے جوان پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی موثر نگرانی کے لئے سیکرٹریٹ میں کمپلینٹ سینٹر قائم کر دیا ہے، انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات  9204402 (051)  اور 9204403 (051) پر درج کروائی جاسکتی ہے۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے نشر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے وارڈ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بنے گا، نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب کریں گے جب کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، وائس پریزیڈنٹ اور ممبران اُس کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -