مولانا فضل الرحمان کا سینیٹر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کو بڑی ذمہ داری سونپ دی 

 مولانا فضل الرحمان کا سینیٹر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ ، مرکزی جمعیت اہل ...
 مولانا فضل الرحمان کا سینیٹر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کو بڑی ذمہ داری سونپ دی 
سورس: File Photo

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ، رابطہ عوامی مہم تیز کرنے پر اتفاق، 16اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کا فیصلہ، میزبان مرکزی جمعیت اہل حدیث  ہوگی، پارٹی کے سیاسی امور کے ناظم چوہدری کاشف نواز ررندھاوا جلسے کے کنوینر مقرر۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے رابطہ عوام مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں طے پا یا ہے کہ پی ڈی ایم 16اکتوبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ کرے گی، جس کی میزبانی مرکزی جمعیت اہل حدیث کو دے دی گئی ہے جبکہ جلسہ کے انتظامات کے لیے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا کو کنوئنر مقرر کردیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کو دی گئی سرکاری دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قراردیا کہ حکومت عوام کے سخت ردعمل اور نفرت کے خوف سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرک مشین کا سہارا لے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے،وزرا نے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی جو بات کی ہے ایسا تو کبھی مارشل لا ڈکٹیٹر شپ کے دور میں نہیں ہوا،حکومت فسطائیت پر اترآئی ہے۔دوسری طرف  چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے کہا ہےکہ فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -