الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو بڑا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو بڑا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو بڑا حکم دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بروقت انٹرا پارٹی انتخابات کروائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بروقت پارٹی الیکشن نہیں کراتیں،بروقت پارٹی الیکشن نہ کرانا قانون اور جماعتی دستور کی خلاف ورزی ہے، وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن سے مہلت لینے کی درخواستیں کی جاتی ہیں ، تمام سیاسی جماعتیں اپنے مقررہ وقت کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کو یقینی بنائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 کے تحت اور اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں، ہر سیاسی جماعت پانچ سال کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔

مزید :

قومی -