لاہور میں زیادتی کے 368 مقدمات درج، کتنے جھوٹے نکلے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

لاہور میں زیادتی کے 368 مقدمات درج، کتنے جھوٹے نکلے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
لاہور میں زیادتی کے 368 مقدمات درج، کتنے جھوٹے نکلے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں رواں سال درج کیے جانے والے جنسی زیادتی کے 50 فیصد مقدمات جھوٹے نکلے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال اب تک لاہور میں زیادتی کے 368 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سے عدم پیروی، صلح اور تفتیش کی بنیاد پر 101 مقدمات خارج کردیے گئے۔ مقدمات درج کرانے والی 42 خواتین نے اپنا میڈیکل ہی نہیں کرایا۔ اس کے علاوہ 62 بے گناہ افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے۔

پولیس کے مطابق اس وقت زیادتی کے 113 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ پولیس 86 مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کروا چکی ہے۔ مقدمات میں نامعلوم 72 ملزمان پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے جب کہ 14 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -